GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

عوامی شکایات کا فوری اور میرٹ پر حل


گوجرانوالہ ریجن : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کے احکامات کے پیش نظرایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عبدالقیوم گوندل کی PMپورٹل،CMپورٹل اور 8787کے ریجن بھر کے فوکل پرسنز سے میٹنگ۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے ضلع وائز موصول ہونے والی شکایات کی پراگرس چیک کی۔ آرپی او آفس کے فوکل پر سن انسپکٹر لیگل رانا عباد علی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرپی او صاحب کی واضح پالیسی ہے کہ وزیر اعظم پورٹل،وزیراعلی پنجاب پورٹل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہیلپ لائن 8787کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔تمام شکایات کو ایس او پی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر اور میرٹ پر حل کیا جائے۔شکایات کے حل میں کسی قسم کی تاخیر اور کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عبدالقیوم گوندل نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن(پولیس حقیقی معنوں میں عوامی خادم بنے)کو بڑھاتے ہوئے محنت، لگن اور ایمانداری کے اصولوں کو اپناتے ہوئے موصول ہونے والی شکایات کو قلیل عرصہ میں یکسو کیا جائے۔ عوامی شکایات کا فوری اور میرٹ پر حل ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کی اولین ترجیح ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×