GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار

تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے۔ چوہدری پرویز عابد ہرل

تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے’چوہدری پرویز عابد ہرل’محمد ابوبکر خان
موبائل ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری میں خطاب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)صدر پاسبان پنجاب چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ وضلعی صدر پاسبان وسرپرست اعلیٰ موبائل ایسوسی ایشن محمد ابوبکر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے انکے حقوق کے تحفظ اورانکے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز مغل موبائل سنٹر اینڈ رپیئرنگ لیب کے شاندار افتتاح وتقریب حلف برداری کے موقع پر کیا’اس موقع پر صدر موبائل ایسو سی ایشن رانا محمد عرفان ‘چیئرمین حافظ عثمان اشرف ‘نائب صدر خالد بٹ’چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلام مصطفی وڑائچ’حافظ امین نفیس’میاں فیصل ‘عطا ا لرحمن گجر’شمس الرحمن گجر’صدر پاسبان تحصیل نوشہرہ ورکاںحافظ طیب معاویہ اولکھ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔تقریب حلف برداری میں وائس چیئرمین رانا علی خالد’ نائب صدر زاہد مغل ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمود الحق کومنتخب کرکے انہیں عہدوںکا حلف لینے کے بعد پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا’ مقررین نے کہا کہ تاجروں کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے تاجر ہمارے دست وبا زو ہیں ان کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرینگے اوران کے مسائل حل کرانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے’آخر میں کاروبار میں خیر و برکت اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×