GW TV

Gujranwala Based News

سیاست نوشہرہ ورکاں

وفاقی بجٹ تحریک انصاف کے منشور سے تصادم ہیں نیازی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پہلے سابقہ حکومتوں اور اب کرونا کا واویلا کر رہی ہے۔ لیگی راہنما

نوشہرہ ورکاں ! وفاقی بجٹ تحریک انصاف کے منشور سے تصادم ہیں نیازی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پہلے سابقہ حکومتوں اور اب کرونا کا واویلا کر رہی ہے ہم اس عوام اور ملک دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے وفاقی بجٹ 21-2020 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ واحد بجٹ ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا حالانکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے مگر تنخواہ دار طبقہ اور پینشن یافتہ افراد کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا نیازی حکومت نے صرف ڈنگ ٹپاؤ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے یہ بجٹ رسم” پیش کیا ہے کیونکہ گزشتہ بجٹ کے ٹیکس اور خسارے کے اہداف پورے نہیں ہوئے دو سال بعد بھی پٹرول 45 روپے فی لیٹر ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر صرف خواب ہی ہیں ملک میں کرپشن مہنگائی کا روز اور معیشت دن بدن کمزور ہو رہی ہے اس لئے ہم کرپٹ نااہل اور جعلی حکمرانوں اور ان کے بنائے ہوئے عوام اور ملک دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
رپورٹ
یسین نذیر انصاری
نوشہرہ ورکاں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×