GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

پٹرولنگ پولیس چک اگو کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پٹرولنگ پولیس چک اگو کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
غلام حسین اے ایس آئی نے خطرناک ملزم اسلحہ سمیت دبوچ لیا’مقدمہ درج تفتیش شروع
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اسی تناظر میں پٹرولنگ پوسٹ چک اگو کے اے ایس آئی غلام حسین اور انکی ٹیم نے دوران ناکہ بندی LU/500پراڈو گاڑی کو روکا جس میں بیٹھے افراد کو مشکوک پایا گیا جس پر ان سے دوران تلاش ایک عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوا اس پر ملزم کو مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ لدھیوالا وڑائچ میں پولیس کے حوالے کر دیا جہاں پر ملزم علی اظہر ولد عنایت اللہ سکنہ گوجرانوالہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔انچارج پٹرولنگ پولیس چک اگو سب انسپکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا عوام کے جان ومال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×