GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور زمینداروں کےدرمیان خونی جھگڑے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

گوجرانوالہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور زمینداروں کےدرمیان خونی جھگڑے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی سوسائٹی مالکان کی جانب سے پولیس کو دفتر پر حملے کے خدشے کی باقاعدہ درخواست دی گئی تھی لیکن پولیس موقع سے غیر حاضر رہی، پولیس کی عدم موجودگی و عدم توجہی نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ، انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار کون؟ شہری حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع. تفصیلات کے مطابق چندا قلعہ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی عملہ اور زمینداروں کے مابین ہونے والا جھگڑا خونی جھگڑے میں کیسے تبدیل ہو گیا اس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک احمد وقاص اوجلہ کی جانب سے تھانہ صدر فرنٹ ڈیسک کو ممکنہ احتجاج بارے ایک روز قبل رپورٹ درج کروائی گئی تھی علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈی ایس پی میاں معظم و ایس ایچ او تھانہ صدر فرحت نواز چٹھہ کو سوسائٹی مالکان کی جانب سے بذریعہ فون نقصِ امن بارے آگاہ بھی کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر احتجاج کی پوسٹیں وائرل کی جاتی رہیں،ہائوسنگ سوسائٹی اور مظاہرین دونوں کی جانب سے پولیس کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کی اطلاع کے باوجود پولیس اہلکار غیر حاضر رہے،جس کی وجہ سے معمولی احتجاج پہلےتوڑ پھوڑ اور پھر خونی شکل اختیار کر گیا اور واقعہ میں 2 زمیندار جاں بحق اور دونوں گروپوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے، سوسائٹی مالکان کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر پولیس کی جانب سے کسی پیش رفت کا نہ ہونا اور سیکورٹی فراہم نہ کرنا متعلقہ پولیس کی ناقص کارکردگی کو آشکار کر گیا ہے جبکہ وقوعہ کے وقت بھی پولیس جائے حادثہ پر حسب معمول تاخیر سے پہنچی جس سے متعدد سوالات نے جنم لے لیا ہے، عوامی شہری حلقوں نے متعلقہ پولیس کی ناقص کارکردگی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کا کہنا ہے کہ اس غفلت و لاپرواہی کی ضرور تحقیقات کی جائیں گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×