GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

بیوہ خاتون کے مکان میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)بیوہ خاتون کے مکان میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،پندرہ لاکھ کا نقصان،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،بتایا گیا ہے کہ عوامی چرچ  نزد مین بازار کےرہائشی محمود مسیح آٹھ ماہ قبل فوت ہوگیا اور اسکی بیوہ شمیم بی بی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ مکان میں رہ رہی تھی شمیم بی بی اپنے بیٹے کی دوائی لینے نکلی  تو ارشدعرف گگی نے اپنے ساتھیوں طارق مسیح،کاشف،اسٹیفن مسیح وغیرہ نے گھر میں داخل ہو کر کمروں میں  پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ مکان کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئیں ریسکیو 1122اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا بیوہ خاتون کے مطابق میرے شوہر کا ملزمان سے مکان کا تنازعہ تھا ملزمان نے آگ لگا کر میرا مکان تباہ کردیا اور مجھے اور میرے بچوں کو بے گھر کردیا میرا پندرہ لاکھ کا نقصان ہوا مجھے انصاف فراہم کیا جائے مقامی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا 

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×