GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل آفس میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل آفس میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) علی اکبر بھنڈرنے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین،اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر،سب رجسٹرار رورل نعیم افضل، سب رجسٹرار اربن راؤ سہیل اختر اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں عوامی شکایات کی سماعت کی اور فوری عملدرآمد کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی اکبر بھنڈر نے فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ سمیت متفرق درخواستوں اور شاملاٹ دیہی قبرستان کی اراضی، نشاندھی سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر حکومتی ویژن کے مطابق اور اس کے اسپرٹ کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل آفس میں منعقدہ 368 درخواستیں موصول ہوئی جس میں سے 335 پر فوری عملدرآمد کیا گیا اور دیگر پر متعلقہ افسران سے فوری عملدرآمدد رپورٹ طلب کرلی،10سابقہ درخواستوں کو بھی زیر غور لایا گیا جبکہ 43درخواستوں کو اگلی ریونیو عوامی خدمت کچہری تک مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو میں جلد اور فوری سروسز کی فراہمی سے عوام کے اعتماد کو بحال، سروسز کی فراہمی میں شفافیت لانا اولین ترجیحات میں سے ہے انہوں نے ریونیو کے فیلڈ افسران اور لینڈ ریکارڈ کے افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں غیر ضروری تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا، غفلت کے مرتکب عملہ اور افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز (کامونکی،نوشہرہ ورکاں،وزیر آباد) نے بھی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بری تعداد اپنی شکایات کے ازالہ کے لیے پہنچے،جن کے فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×