GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

یونٹی گروپ کا منشور ہی خدمت ہے’عاصم سرور میر
تمام انجینئرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا’نومنتخب ایگزیکٹو ممبر

یونٹی گروپ کا منشور ہی خدمت ہے’عاصم سرور میر
تمام انجینئرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا’نومنتخب ایگزیکٹو ممبر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)نومنتخب ایگزیکٹو ممبر سوئی ناردرن ایگزیکٹو ایسوسی ایشن عاصم سرور میر نے کہا ہے کہ یونٹی گروپ کا منشور ہی خدمت ہے میں تمام انجینئرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا’انشاء اللہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں آنیوالے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے دوران گفتگو کیا۔اس موقع پر محمد اقبال شاکر’فہدبشیرجرال’سرفراز رضا’حافظ محمد امین ودیگر نے انہیں کامیابی پر گلدستہ پیش کیا۔یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایگزیکٹو ایسوسی ایشن کے الیکشن2023-21میں یونٹی گروپ نے میدان مار ا اورصدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ سمیت تمام عہدوں پر یونٹی گروپ کا پینل کامیاب ہوا’گوجرانوالہ ریجنل دفتر سے انجینئر عاصم سرور میر598ووٹ حاصل کرکے ا یگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے’صوبہ پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے کمپنی کے بارہ سو ووٹرز نے اپنے اپنے دفاتر سے آن لائن ووٹنگ میں حصہ لیا’الیکشن کے نتائج کے مطابق یونٹی گروپ کے احسان اللہ بھٹی 586ووٹ لیکر صدر جبکہ یونٹی گروپ کے ہی احمد آفتاب اشرف 616ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے’الیکشن جیتنے پر سوئی گیس دفتر گوجرانوالہ میں جشن منایا گیا’عاصم میر کے دفتر آنے پر سوئی گیس آفیسرز اور ملازمین نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ ملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×