GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

سب انسپکٹر کی پروموشن کے لیے گوجرانوالہ ریجن بھر سے 16اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔

ریجنل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس۔
سب انسپکٹر کی پروموشن کے لیے ریجن بھر سے 16اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔
اسی طرحASI کی پروموشن کے لیے ریجن بھر سے 11ہیڈ کنسٹیبلان کو ASIکے عہدہ پر ترقی دی گئی۔
ریجنل پولیس آفیسر اور تمام ڈی پی اوز نے پروموٹ ہونے والے افسران کومبارکباد دی۔ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
گوجرانوالہ ریجن(30نومبر   2020ء؁ ) ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کہا کہ فرائض کی بجا آوری میں خوف خدا کا عنصر شامل کریں۔ تندہی، ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اختیارات کوجرائم کے خاتمے،قانون کی عملداری اور عوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہو نی چاہیے۔ان خیالات کا انہوں نے اپنے آفس میں ہیڈ کنسٹیبل سے ASIاور ASIسے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت آرپی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ہیڈ کنسٹیبلان کو ASIاور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا۔کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین، کردار، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے11ہیڈ کنسٹیبلان کو ASIکے عہدہ پر جبکہ 16اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں نکھار پیدا کرتے ہوئے اپنے سروس ریکارڈ کو مزید بہتر رکھیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاور سب انسپکٹرز سے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×