GW TV

Gujranwala Based News

سیاست وزیرآباد

19فروری کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کے قدم چومے گی اور پی پی 51میں چوہدری یوسف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہےراہنما پی ٹی آئی ایس اے حمید ایڈووکیٹ

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) 19فروری کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کے قدم چومے گی اور پی پی 51میں چوہدری یوسف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔وزیر آبادمیں ہونیوالامریم کا جلسہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا کیونکہ اس نے عوام کے مسائل کے حل کی بجائے حکومت کا تمسخر اڑانے، حکومتی شخصیات پر ذاتی حملے کرنے اور ملک میں تفریق، فساد،انتشار اورصوبوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔مریم پنجابی کارڈ کھیل رہی ہے جس کی بنا پرپنجاب اور دوسرے صوبوں کے درمیان نفرت او رتفریق پیدا ہوگی جس سے قومی سالمیت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ماضی میں اسی نفرت کی بنا پر ملک دولخت ہوا اورمشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا تھا۔تحریک انصاف ایسے متعصب اورنفرت پر مبنی بیانیہ کی کبھی اجازت نہیں دے گی۔اِن خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے وزیرآباد جلسہ روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر بلدیاتی امیدواران و پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہناتھا کہ مریم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے بعد پنجاب لاوارث اور یتیم ہو گیاہے حقائق کے منافی ہے پنجاب نہیں بلکہ یہ خود لاوارث ہو گئے ہیں کیونکہ ان کی کھربوں کی کرپشن کی بناپرعوام ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×