GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر میں مختلف تقریبات کا اہتمام

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر میں مختلف تقریبات کا اہتمام

نوشہرہ ورکاں : کشمیر پرکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا سرکاری سطح پر ٹاون ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی عملہ،محکمہ تعلیم ،محکمہ ریونیو ،پولیس ،ریسکیو 1122،سول ڈیفینس اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی بعدازاں ریلی نکالی گئی جو تحصیل آفس میں اختتام پذیر ہوئی مصطفائی  تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی مصطفائی مرکزی سے شروع ہو کر حیدریہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی تحریک لبیک کے زیراہتمام کشمیر ریلی تتلے عالی روڈ سے شروع کر اختتام پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے کنڈرگارٹن سکول کے طلبا ء نے بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی پریس کلب رجسٹرڈ کے زیراہتمام آل پارٹیز یکجہتی کشمیر سیمینار ٹاون ہال میں منعقد کیا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام،مصطفائی تحریک،جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کے راہنماوں پروفیسر غلام مصطفی،محمد اقبال قاسم،مولانا عمران درویش،حافظ محمد قاسم مصطفائی،عرفان موسی میں دیگر نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھاکہ بھارت کے جارحانہ تسلط کے خاتمہ اور کشمیر کی مکمل آزادی تک مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے پاکستانی قوم ہر محاذ پر کشمیر یوں کے ساتھ ہے تقریب سے  میاں عبدالوکیل،ڈاکٹر شوکت علی،میاں رمضان رضا، محمد نوید نوری،مظہر اقبال ساجد  ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×