GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب گوجرانوالہ

پٹرولنگ پولیس کی بڑی کاروائی لاکھوں روپے کی منشیات پکڑ لی

گوجرانوالہ: حافظ آباد پٹرولنگ پولیس چوکی جوریاں کی منشیات سمگلروں کے خلاف ایک مہینے میں دوسری بڑی کاروائی ڈیرھ من کے قریب جس کی مالیت تقریباً 36 لاکھ ہے منشیات سمگلروں سےموقع پر برآمد کر کے مقدمہ درج بین الاضلاعی منشیات سمگلر پشاور سے بھاری منشیات لاہور خانیوال ملتان قصور منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گے منشیات فروشوں میں محمدعلی ولد نذر محمد سکنہ کھرکھرٹاؤن لاہور ، محمدرمضان ولدمحمدحیات مسلم شیخ سکنہ بچہ کلاں کوٹ مومن سرگودھا وسیم عباس محمد بخش قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ خواجہ آباد کوٹ مومن سرگودھا گاڑی نمبر ایل ای اے 6263 پشاور سے بزریعہ جی ٹی روڈ سے حافظ آباد سے خانقاہ ڈوگراں لنک موٹروے روڈ سے لاہور جارہے تھے کہ بھاکا بھٹیاں انٹرچینج کے قریب پٹرولنگ پولیس چوکی جوریاں جن میں مظفر عالم ایس آئی چوکی انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی جوریاں ہمراہ فضل احمد کانسٹیبل وحید عباس کانسٹیبل ڈرائیور سکندر نوید اختر کانسٹیبل کے ہتھے چڑھ گے مشکوک جان کر گاڑی کی تلاشی لی تو ڈیڑھ من کے قریب افیون اور چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا مارکیٹ اس کی مالیت تقریباً 36 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×