GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب نوشہرہ ورکاں

حکومت پنجاب کا بڑا اقدام تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی سستے سہولت بازار قائم کر دیے گئے

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور گراں فروشی پرقابو پانے کیلئے صوبہ بھر میں پرائسز ایمرجنسی لگادی گئی اس اقدام کا مقصد عوام کو عام استعمال کی اشیاء کی سستے داموں اور وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں نوشہرہ ورکاں،تتلے عالیٰ اور نوکھر میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے سہولت بازار فعال کردیئے گئے ہیں،ان بازاروں میں سہولیات اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرراشداقبال نے سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا،بازار کی انتظامیہ کو اعلیٰ کوالٹی کی سبزیاں،پھل اورکریانہ کی اشیاء،آٹا،چینی، گوشت عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر وافر مقدار میں فراہم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر تحصیلدار نوشہرہ ورکاں انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کاکہناتھاکہ سہولت بازار ہفتہ میں سات دن فنکشنل رہیں گے، سٹالز پر معیاری اشیاء وافر مقدار میں موجود ہونگی تاکہ عوام اپنی ضروریات کے مطابق اشیاء ضروریہ خرید سکیں، انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی کے سٹالز بھی الگ بنائے گئے ہیں جبکہ خریداروں کے بیٹھنے سایہ دار جگہ،پینے کا پانی، پارکنگ، فسٹ ایڈ کیمپ سمیت دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں، انہوں نے پرائس مجسٹریٹ کو  ہدایت کی کہ وہ سہولت بازار سمیت اوپن مارکیٹوں میں دکانوں پر ریٹ آویزاں کرنے اور قیمتوں کی سخت نگرانی کریں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×