GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ضلع گوجرانوالہ میں پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کر دیا گیا

آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا،سی پی او گوجرانوالہ،ڈجی سی گوجرانولہ نے نئے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

آر پی او گوجرانوالہ،سی پی او گوجرانوالہ،ڈی سی گوجرانوالہ سمیت ضلع بھر کے متعدد افسران نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئے اھم سہولت کا آغاز

سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ محمد آصف صدیق کی زیرِ نگرانی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے نئے نظام پیپر لیس اور ای لائسنسنگ کا نظام شروع کر دیا گیا ھے۔بتایا جاتا ھے کہ گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس برانچ وحدت کالونی میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا،سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹینینٹ(ر) سہیل اشرف،ایس ایس پی آپریشن،ایس پی سول لائن،ایس پی سٹی،ایس پی صدر،اپس پی ھیڈ کوارٹر،ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا،سی پی او سرفراز احمد فلکی اور ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے باقاعدہ پیرلیس ڈرائیونگ لائسنس نظام کا افتتاح کیا۔پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس نظام کا گزشتہ چند روز سے ٹیسٹ رن جاری تھا جس کو باقاعدہ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ھے۔ضلع گوجرانوالہ پنجاب میں دوسرا ایسا شہر ھے جہاں پر پیپرلیس ایک لائسنسنگ نظام کا اجراء ھوا ھے،جو کہ بلاشبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئے اھم سہولت ہے۔اب شہری صرف اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس برانچ جائیں گے،جہاں پر انہیں تمام سہولیات دستیاب ھوں گی۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں سی ٹی او گوجرانوالہ محمد آصف صدیق نے تمام افسران کو نئے نظام بارے مکمل بریفنگ دی اور برانچ ھذا میں دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیا۔ آر پی او گوجرانوالہ،سی پی او گوجرانوالہ،ڈی سی گوجرانوالہ نے میڈیا ٹاک میں اس بہترین سہولت کو شہریوں کے لئے تخفہ قرار دیا۔اور کہا کہ ڈیجیٹیلائزیشن وقت کی اھم ضرورت ھے،جس کو استعمال کرتے ھوئے شہریوں کو اھم سہولت میسر ھو گئی ھے۔چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ نے آمد پر تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×