GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

عبدالحئی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ تعینات علاقہ میں صفائی ستھرائی کیلئے عملہ دن رات کوشاں ہے’میڈیا سے گفتگو

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)عبدالحئی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ تعینات’علاقہ میں صفائی ستھرائی کیلئے عملہ دن رات کوشاں ہے’ان خیالات کااظہار انہوںنے پریس کلب تحصیل گوجرانوالہ کے نمائندگان سے دوران ملاقات کیا’نئے تعینات ہونیوالے سی او عبدالحئی نے کہا کہ تعیناتی کے دوران علاقہ میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا بخوبی جائزہ لے رہا ہوں اور انشاء اللہ عنقریب علاقہ میں صفائی ستھرائی دیکھنے کو ملے گی’اس سلسلہ میں صحافی برادری کا تعاون درکار رہے گا میری اپیل ہے کہ آپ مسائل کی نشاندہی کریں انشاء اللہ بھرپور ترجیحی بنیادوںپر علاقہ کے مسائل کو حل کرونگا۔اس موقع پر سینئر کلرک سرفراز احمد اور سب انجینئر عمیر شاہ ‘بلڈنگ انسپکٹر رانا حیدربھی موجود تھے۔انہوںنے بھی علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپورعزم کا اعادہ کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×