GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

کورونا کی ابھرتی دوسری لہر کے خلاف حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے تحصیل کے افسران کو ہدایت کردی۔

نوشہرہ ورکاں ! کورونا کی ابھرتی دوسری لہر کے خلاف حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کورونا پرقابو پانے کے سلسلہ میں تحصیل کے آفسران کو ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف آفیسرتحصیل کونسل نوشہرہ ورکاں تحصیل کونسل کی حدود میں پرائیویٹ سکولز، تحصیل سپورٹس آفیسر میونسپل کمیٹی کی حدودمیں پرائیویٹ سکولز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل تحصیل کے بوائز ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ، فی میل گرلز انسٹیٹیوٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرکاری اور پرائیویٹ ہیلتھ سنٹر، ریونیو آفیسر اپنے سرکل کے میرج ہالزو مارکی کا روزانہ کی بنا پر کورونا وائرس کے سلسلہ میں معائنہ کریں گے اور انسداد کورونا بارے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کے سلسلہ میں جائزہ لیں گے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں ہر جمعرات کو کو میٹنگ ہوگی اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے سلسلہ میں کوئی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے سکولز،ہیلتھ سنٹر،شادی ہالز، مارکی وغیرہ کو سیل کرنے کے علاوہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کورونا پرقابو پانے کیلئے ہرادارہ،ہرشہری حکومتی ہدایات پر عمل کرکے حکومت کا ساتھ دے تاکہ یہ مرض بڑھ نہ سکے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×