GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کے ہمراہ رمضان بازار نوشہرہ ورکاں کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)چوہدری خالد پرویز ورک ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی پی پی64کاڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں خالد اسلم جٹھول اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کے ہمراہ رمضان بازار نوشہرہ ورکاں کا دورہ ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری خالد پرویز ورک نے رمضان بازار نوشہرہ ورکاں میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد محمود چوہدری خالد پرویز ورک کو رمضان بازار میں لگائے جانے والے مختلف قسم کے اسٹالوں کا دورہ کروایا ۔او ر بتایا کہ رمضان  بازار میں10کلو گرام آٹے کا تھیلا 375روپے جبکہ چینی 65روپے کلو گرام کے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہے – انہو ں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے  ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس بھی لگائی  گئی ہیں جہاں پر پھل، سبزیاں، عام بازار کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی  توری، کدو، کیلا، سیب، کھجور، دال چنا، بیسن، لیموں، لہسن، ، امرود، عام بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔چوہدری خالد پرویز ورک نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر چوہدری خالد پرویز ورک نے کہا کہ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آنے والوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اشیا کے معیار کو ہر صورت پیش نظر رکھا جائے تاکہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق اس ماہ مقدس میں صارفین کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ہمایوں اکبر ، چوہدری نواز ملہی ایڈووکیٹ ،میاں جاوید ایڈووکیٹ ، رائو عمران سعید ، میاں سلطان محمود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×