GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں کاسینٹری انسپکٹرکو شہرکی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کا حکم

نوشہرہ ورکاں ! نوشہرہ ورکاں میں صفائی اور نکاسی کی بہتر صورتحال نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے سینٹری انسپکٹر محمدلقمان کو طلب کرکے شہرکی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کا حکم دیا انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،روزانہ کی بنیاد پر شہرکی صفائی خود چیک کیاکریں گے،انہوں نے کہاکہ سینٹری ورکرز کا ڈیوٹی روسٹر تیار کیاجائے گا سینٹری ورکر صبح اپنے محلوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور 12بجے کے بعد شہرکی سڑکوں و دیکر مقامات پر ڈیوٹی ادا کریں گے شہرکو صاف ستھرا بنانا میرا مشن ہے صفائی سے ہی شہرکی خوبصورتی میں اضافہ ہوتاہے، اس سلسلہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،شہری بھی اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×