GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں کے نئے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی کوششوں سے شہر کی رت ہی بدل گئی ہے

نوشہرہ ورکاں ! نئے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی کوششوں سے شہر کی رت ہی بدل گئی ہے شہر میں صفائی کے انتظامات میں بہتری نظر آنے لگی بارشوں کا پانی چند گھنٹوں کے بعد ہی غائب جو کئی کئی دن کھڑا رہتا تھا عاشورہ محرم الحرام میں سیکورٹی اور امن و امان کے بہترین انتظامات بھی ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے عوام کو طبی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ناچائز تجاوزات کا خاتمہ ٹوٹی سڑکوں کی مرمت سیوریج سسٹم کی بہتری پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں ان مقاصد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے سلسلے میں ہر شہری بلاجھجک مجھ سے براہ راست مل سکتا ہے اس موقع پر اقبال صدیق سدھو مرزا خادم حسین بیگ طیب معاویہ اولکھ چوہدری محمد امین گورائیہ اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×