GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ

نوشہرہ ورکاں ! سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے ریونیو سٹاف سے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آبیانہ تاوان واٹر ریٹ وصول کرنا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے یہ واجبات ترقیاتی اور سرکاری معاملات چلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں واجبات کی وصولی میں غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے پٹواری حضرات کو ہدائت کی کہ وہ اپنے حلقہ میں سرکاری اراضی اور املاک کی حفاظت احسن طریقہ سے کریں قبضہ مافیا پر نظر رکھیں اور سرکاری جگہ پر قبضہ ہونے کی صورت میں فوراً مجھے ریورٹ کریں تاکہ سرکاری جگہ واگزار کرائی جا سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ واگزار کرانے میں کوئی رکاوٹ یا دباؤ ناقابل برداشت ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×