GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کو ہٹانے کے لیے بھرپور کاروائی ہوگی، کمشنر گوجرانوالہ کی وارننگ

نوشہرہ ورکاں ! سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کو ہٹانے کے لیے بھرپور کاروائی ہوگی دیہاتوں میں بااثر افراد جوہڑوں پر قابض ہو کر اہل دیہہ کے لیے نکاسی آب کے مسائل پیدا کررہے ہیں جوہڑوں پر قبضہ برداشت نہیں کیاجائے گا ڈویژن بھرمیں جوہڑوں کے قبضہ واگزار کروانے کےلیےتمام تر سرکاری وسائل بروئے کار لائیں جائیں،عوام کوہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے میرٹ کوسامنے رکھا جائے گااور اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ نے نوشہرہ ورکاں اچانک دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں بیٹھ کر موقع پر موجود افراد کی درخواستوں کو دیکھا اور سائلین کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشر راشد اقبال کوہدایت کی، سائل عبد الرزاق کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نا جائز تعمیر روکنے کا حکم دیا اور اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کو موقع ملاحظ کرنے کی ہدایت بھی کی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ بارے شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے اور عوام کو کم وقت میں زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔اس موقع پر تحصیلدار نوشہرہ ورکاں خالدوڑائچ اور محکمہ مال کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×