GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

ایڈمنسٹریٹر ساریہ حیدر کے احکامات ‘ قبرستان روڈ سے گندے پانی کو نکال دیا گیا

ایڈمنسٹریٹر ساریہ حیدر کے احکامات ‘ قبرستان روڈ سے گندے پانی کو نکال دیا گیا
علاقہ بھرمیں پوری طاقت اور دلجمعی کیساتھ ہماراعملہ صفائی ستھرائی میں لگا ہوا ہے’جہانگیر بٹ
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ساریہ حیدر کے احکامات کی روشنی میں قبرستان روڈ سے گندے پانی کو نکال دیا گیا’علاقہ بھرمیں پوری طاقت اور دلجمعی کیساتھ ہماراعملہ صفائی ستھرائی میں لگا ہوا ہے’ان خیالات کااظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ جہانگیر بٹ اور سینئر کلرک سرفراز احمدنے بتایا کہ جاپانی سیکشن پمپ اور جینٹک مشین کی مدد سے قبرستان روڈ پر گندے پانی کے کھڑے ہونے کے درینہ مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ہمارے عملہ جن میںسینئرز سینٹری ورکروسپروائزر محبوب مسیح ‘ایلڈر فاروق مسیح ‘ناصر مسیح نے پوری جانفشانی سے کام کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

گوجرانوالہ:جدید مشینری کے ذریعے قبرستان روڈ کی صفائی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانگیر بٹ تفصیل بتا رہے ہیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×