GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں تحصیل بار کے انتخابات میں علی ذوالقرنین چیمہ گروپ نے میدان مارلیا

نوشہرہ ورکاں تحصیل بار کے انتخابات میں علی ذوالقرنین چیمہ گروپ نے میدان مارلیا،پورا پینل کامیاب،تحصیل کچہری میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام چار بجے تک پرامن طریقہ سے جاری رہا بار کے 227 ممبران میں سے 218 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا!!
علی ذوالقرنین چیمہ 126 ووٹ صدر بار منتخب ہوگئے جبکہ مخالف امیدوار اسرار احمد سیکھو 87 ووٹ حاصل کرسکے،امیدوار نائب صدر رانا اعجاز احمد 123ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور رانا ارشد 85 ووٹ حاصل کرسکے ظفر اقبال ہنجراء 116ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور شبیر بھٹی ایڈووکیٹ 96ووٹ لے سکے،عمر فاروق کھوکھر 113 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری، عمر نوید سندھو 118 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری،مس نخبہ صبغت اللہ 117 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری اور وقار احمد بلوچ 128 ووٹ لیکر آڈیٹر منتخب ہوگئے رزلٹ اناونس ہونے پر جیتنے والے پینل کے سپورٹر وکلاء نے خوب جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے!!

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×