GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب نوشہرہ ورکاں

پنجاب بھر کی عدالتوں میں قبل از وقت موسم گرما کی چھٹیاں کر دی گئیں

نوشہرہ ورکاں ( تحصیل رپورٹر ) کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر کی عدالتوں میں قبل از وقت موسم گرما کی چھٹیاں کر دی گئیں صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں 22 جون سے 8 اگست جبکہ ہائی کورٹ میں 5 ستمبر تک چھٹیاں ہونگی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیں گے جو صرف ارجنٹ کیسوں کی سماعت کریں گے جن میں عبوری ضمانت بعد از گرفتاری ضمانت سٹے آڈر اور میڈیکل چیلنج شامل ہیں معروف قانون دان چوہدری محمد کامران اولکھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ہونے والی موسم گرما اور دیگر ہونے والی چھٹیوں سے زیر سماعت مقدمات کی تعداد ہر سال بے تحاشہ بڑھتی جا رہی ہے ایک اندازے کے مطابق اب تک ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بیس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اس بوجھ کو سمیٹنے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتوں کو پورا سال کام کرنا ہو گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×