GW TV

Gujranwala Based News

مذہب

عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ ایس اوپیز کے مطابق مدارس کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے دیا جائے، کل مسالک علماء کا مشترکہ اعلامیہ

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ ایس اوپیز کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتےھوئے مدارس کو تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے دیا جائے، کل مسالک علماء کا مشترکہ اعلامیہ
علماء کرام اورتنظیمات مدارس دینیہ کا تعاون مثالی رہا اب حکومت اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ جس طرح کاروباری مراکز مارکیٹ شاپنگ سینٹرزکو احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ھوئے کھولنے کی اجازت دی ہے اسی طرح مدارس کو بھی تعلیمی سال کے نقصان سے بچاتے ھوئے اجات دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل گوجرانوالہ کے زیراھتمام مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں کل مسالک علماء کرام کے نمائندہ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا، اجلاس پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ زاھد الراشدی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیر سرپرستی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ محمد امین محمدی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا،
علماء کرام نے متفقہ طور پر مدارس کے حوالے سےتنظیمات مدارس دینیہ کے متفقہ بورڈ پہ مکمّل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پالیسی تعلیم وتدریس کے حوالے سے مرکز میں موجود قیادت وضع کرے گی ھم اسکی مقامی سطح پر مکمل پابندی کریں گے شعبہ حفظ کے مقامی مدارس کو فوری طور پرمکاتب کھولنے کی اجازت دی جائے، تاک درجہ حفظ کے طلباء کی تعلیم کا مزید حرج نہ ھونے پائے اھل مدارس اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی طرف سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر کو ایس اوپیز کو اختیار کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں، مشترکہ اجلاس نے پنجاب اسمبلی میں پیش ھوئے والی مقدس شخصیات بارے ناموس کی قرارداد کا بھی خیرمقدم کیا اورناموس رسالت اور ناموس صحابہ اور اھل بیت بارے فوری طور موثر قانون سازی کی ضرورت پہ زور دیا، اجلاس میں تمام مسالک کے نمائندہ علماء کرام نے خصوصی طور پر پہ شرکت فرمائی جن میں مولانا پیر نصیر احمد اویسی صاحب، مولانا حافظ گلزار احمد آزاد، مولانا حافظ عمران عریف، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ ،مولانا جواد محمود قاسمی ،حاجی بابررضوان باجوہ علامہ ذوالفقار علی، سید منیر حیدر بخاری، مولانا فضل الھادی، مولانا نصرالدین خان عمر ،حافظ عبدالجبار ،عبد القادر عثمان، حافظ محمد خان ودیگر نے شرکت فرمائی ،،دریں اثنا تمام علماء کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں ھر سطح پہ تحفظ ختم نبوت کےحوالے سے اپنی مشترکہ جدوجہد کو اتحاد امت کے ساتھ فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا،

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×