GW TV

Gujranwala Based News

مذہب

تحفظ ناموس صحابہ اوراستحکام پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علامہ زاھد الراشدی، صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی

تحفظ ناموس صحابہ اوراستحکام پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علامہ زاھد الراشدی، صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی
عظمت صحابہ واھلبیت عظام رض کے متفقہ عقیدہ کی بدولت اہلسنت والجماعت کےتمام مکاتب فکر اتفاق و اتحاد سے ھر قسم کے فساد و انتشار کی سازش کو ناکام بنادیں گے، وحدت امت کو فروغ دیتے رھیں گے، بین المذاہب و بین المسالک رواداری اور ھم آھنگی کے حوالے سے کامیابی تبھی ممکن ھے جب مقدس شخصیات حضرات صحابہ کرام واہل بیت عظام کے ناموس کا لحاظ رکھا جائے،، کسی کی طرف سے کسی قسم کی گستاخی اورتوھین وتحقیرکو قطی طور پر برداشت نہیں کیاجاسکتا، حکومت وقت اور متعلقہ ادارے ایسے توھین اور انتشار کو فروغ دینے والے اسلام اور وطن دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ھوئے قانون کے مطابق انہیں قرار واقعی سزا دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ زاھد الراشدی نےرابطہ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے امیر اعلیٰ صاحبزادہ مولانا محمد رفیق احمد مجددی سے ملاقات کے دوران کیا،
ملاقات میں کل جماعتی مجلسِ عمل تحفظ ناموس صحابہ واھلبیت عظام گوجرانوالہ کے زیراھتمام 12 اکتوبر کوہونے والی مشترکہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی وفد میں مولانا جواد محمود قاسمی مولانا امجد محمود معاویہ حاجی بابررضوان باجوہ ،حافظ عبدالجبار شامل تھے مولانا سعید احمد صدیقی مجددی، اور عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے دیگر ذمہ داران نے اپنے ھاں وفد کی آمد کا خیرمقدم کیا اور باھمی طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی سازش کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کو شام، عراق، لبنان، اور یمن نھیں بننے دیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×