GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں میں خیراتی ادارے کو ایمبولینس کا عطیہ

نوشہرہ ورکاں : دکھی انسانیت کی خدمت اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل اور اسلام کی بنیادی تعلیم ہے ایمبولینس عطیہ کرنے پر ہم حاجی عبد الرشید صاحب آف سپین والے کے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد فاروق چوہان صدر خدمت خلق ویلفئیر سوسائٹی خان مسلمان نے فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ریاست اور مخیر حضرات کا فرض ہے اپنے اس فرض کی ادائیگی کے لئے نیک کاموں میں شریک ہوں غریب نادار مریضوں کیلئے امداد کریں اس موقع پر گاؤں کی معزز شخصیات میں حاجی غلام عباس ورک چوہدری سمیع اللہ ورک چوہدری محمد عاصم ورک چوہدری غلام یاسین ورک چوہدری سرفراز احمد ورک چوہدری عدنان عابد ورک چوہدری غلام حیدر ورک آف انگلینڈ چاچا محمد عنایت ورک محمد اصغر سندھو سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی فرمائی اس موقع پر اصلاح ویلفئیر فاونڈیشن بھدر اور مثالی اتحادویلفئیر سوسائٹی گرمولہ ورکاں کے عہدیدارو نے خصوصی شرکت فرمائی تقریب کے شرکاء نے ایمبولینس عطیہ کرنے پر حاجی عبد الرشید صاحب کا شکریہ ادا کیا اور سب نے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا عزم کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×