GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے چڑیا گھر اراضی کرپشن کیس کے چار ملزم گرفتار کر لیے

گوجرانوالہ: محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے چڑیا گھر اراضی رقبہ تعدادی 220کنال کی بابت ، میگا کرپشن سکینڈل میں اربوں روپے ملکیت کی حکومتی پراپرٹی کی تفتیش مکمل کرلی۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث چار ملزمان کو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ ،سید آصف گیلانی اور سرکل افیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، ذوالفقار چٹھہ پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئےگرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے جاری ہیں جن کو جلدگرفتار کر لیا جائے گا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتار ملزمان میں ۱۔شہزاد احمد سپر ینٹنڈنٹ ریگولیشن (لینڈ سپر ینٹنڈنٹ) گریڈ 17، ۲ ۔عارف بٹ مینیجر لینڈ گریڈ 17 ، ۳۔ زبیر بٹ ، انسپکٹر لینڈ گریڈ 16اور ۴شیخ محمد احسن کے نام شامل!

چڑیا گھر اراضی سکینڈل میں بلدیہ گوجرانوالہ کے افسران نے جان بوجھ کر پرائیویٹ اشخاص اور فیکٹر ی مالکان سے ملی بھگت کر کے سرکاری اراضی پر قبضہ کروایا۔اور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے لوگوں کو سرکاری جگہ پر ناجائز قابض کیا گیا۔ملزمان نے لینڈ قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کر کے سال 1992 سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کئے ہوا تھا۔ جس پر میونسپل کارپوریشن گوجرنوالہ نے کوئی کاروائی نہ کی۔لینڈ قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر کارخانے ، پلازے ، بلند و بالا عمارتیں ، حویلیا ں اور چار دویواریا ں بنا کر قبضہ کئے ہوئے تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ناجائزقابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بیش قیمت سرکاری اراضی کا رقبہ تعدادی 183 کنال کوواگزار کروا لیا گیا تھا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×