GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ متفرق

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی چڑیا گھر اراضی کرپشن میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی چڑیا گھر اراضی رقبہ تعدادی 220کنال کی بابت ، میگا کرپشن سکینڈل میں اربوں روپے ملکیت کی حکومتی پراپرٹی میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری!

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی زیر نگرانی اینٹی کرپشن کی چار سرکل افسران پر مشتمل ٹیم کا گزشتہ رات گئے سے اپریشن جاری!

محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے چڑیا گھر اراضی اسکینڈل کے مزکری ملزم اخلاق بٹ کی واپڈٹاؤن رہائش گاہ کا محاصرہ رات 10بجے سے صبح 9بجے تک جاری رکھا گیا!

یاد رہے کہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث پانچ ملزمان کی گرفتاری پہلے ہے عمل میں لائی جاچکی ہے۔ جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے جاری ہیں جن کو جلدگرفتار کر لیا جائے گا

لینڈ قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر کارخانے ، پلازے ، بلند و بالا عمارتیں ، حویلیا ں اور چار دویواریا ں بنا کر قبضہ کئے ہوئے تھا
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ناجائزقابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بیش قیمت سرکاری اراضی کا رقبہ تعدادی 183 کنال کوواگزار کروا لیا گیا تھا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×