GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ متفرق

گوجرانوالہ سے مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا اینٹی کرپشن کی حراست میں

مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا گرفتار!!
ڈسٹرکٹ آفیسر اینٹی کرپشن مرزا زمان کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ناہرا ہاوس پر ریڈ،
اینٹی کرپشن ٹیم حاجی مدثر قیوم ناہرا کو گرفتار کرکے گوجرانوالہ روانہ!!
ٹیم میں ڈی ایس پی کامونکی،
ایس ایچ او تتلے عالی،ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ،ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی!!

اس حوالہ سے ایم این اےاظہر قیوم ناھرا کا کہنا ھے کہ انکے بھائی حاجی مدثر قیوم ناھرا کو گرفتار کرنے والی ٹیم سے وجہ گرفتاری بارے پوچھا گیا تو الزام پر مبنی کوئی ثبوت دکھائے بغیر ساتھ لے گئے،

زرائع کے مطابق حاجی مدثر قیوم ناہرا کو 267 کنال صوبائی حکومت کی ملکیتی اراضی واقع مٹوبھانوکے پر قبضہ کے مقدمہ 34/20میں گرفتار کیاگیا،
اینٹی کرپشن نے17 دسمبر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ،

مقدمہ میں ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا،مدثر قیوم ناہرا،محمد سلطان ناہرا،شہباز احمد چٹھہ،دو پٹواریوں اور دیگر افراد کو نامزد کیاگیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×