GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب عارف پندھیر کو گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے’طارق وزیر صدر یو کے پریس کلب و سینئر صحافی کے اعزاز میں رضیہ چودھری کی جانب سے پروقار تقریب کے موقع پر خطاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)برطانیہ میں کشمیر کمیٹی کی ایگزیکٹو ممبر ، ایسوسی ایشن اپوا کی سینئرراہنما ، پیپلز پارٹی برطانیہ کی سینئر راہنما اور سیاسی و سماجی راہنما رضیہ چودھری نے سینئر صحافی یوکے صدر پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر کے اعزاز میں جانی گرل ریسٹورنٹ اولڈھم میں خصوصی اعشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مانچسٹر قو نصلیٹ میں تعینات قونصل جنر ل طارق وزیر مہمان خصوصی تھے’عارف چودھری دورہ پاکستان میں پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب فلیٹئر ہوٹل لاہور سے ان کی صحافتی خدمات کی وجہ سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا ‘مانچسٹر میں منعقدہ اس تقریب میں مانچسٹر کی صحافی برادری و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی ایس و پیز کا خاص طور ہر خیال رکھتے ہوئے شرکا کی تعداد محدود رکھی گئی شرکا کا کہنا تھا کہ سنئیر صحافی چودھری عارف پندھیر کو پاکستان ایوار ڈ اکیڈمی کی جانب گولڈ میڈل ملنا ان کے بے لوث صحافتی خدمات کا اعتراف ہے تقریب میں موجود صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ برطانیہ میں موجود تمام پاکستانی صحافی برادری کے لئے اعزاز کی بات ہے قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عارف چودھری کو پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں انکے غیر جانبدارانہ صحافت کی وجہ سے انکا ایک خاص مقام ہے اس لئے میں خصوصی طور پر تقریب میں آیا اور رضیہ چودھری کو تقریب منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں’تقریب میں پاکستان سے آئے ھوئے ریٹائرڈ ڈاکٹر ساجد لطیف اور پی ٹی آء کے مقامی راہنما علی عون نے چودھری عارف پندھیر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی’تقریب میں افتخار بھائی’ظہیر مرزا ‘کاشف علی ‘ہارون زیشان شانی نے اپنی آواز کے جادو سے محفل میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے ‘ممتاز قانون دان ظہیر چودھری ‘عمران ساجد کاروباری شخصیت مصطفے ٰچوہان سینئر صحافیوں راجہ واجد’چودھری محمود اصغر’فیاض بشیر ‘ندیم ارشاد نے عشائیہ میں خصوصی شرکت کی

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×