GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ: عدالت میں عدم حاضری، انسپیکٹر ایف آئی اے سمیت اینٹی کرپشن کے2 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ: عدالت میں عدم حاضری، انسپیکٹر ایف آئی اے سمیت اینٹی کرپشن کے2 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری اور سرکل آفیسر کو2021-01-31 کو عدالت میں مال مقدمہ پیش کرنے کی ہدایت ۔
تٖفصیلات کے مطابق انسداد رشوت ستانی گوجرانولہ کی خصوصی عدالت کے جج محمد شبیر حسین نے زیر سماعت مقدمہ7/15 میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر انسپیکٹر ایف آئی اے رانا نعیم سمیت اینٹی کرپشن حکام عنصر سہیل سہوترا اور ظفر حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سرکل آفیسر رانا نواز کو 2021-01-31 کو عدالت میں مال مقدمہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ایف آئی آرکے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے منشی راشد محمود نے سینیئر رہنما پی ٹی آئی و سابق امیدوار ایم پی اے پی پی57(مدعی)انجینئر شہباز ملک کے محلے دار کو چھوڑنے کے لئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانولہ کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ اور اینٹی کرپشن حکام نے تھانہ باغبانپورہ پرچھاپہ مار کرکےمنشی راشد محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا سینیئر رہنما پی ٹی آئی و سابق امیدوار ایم پی اے انجینئر شہباز ملک نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×