GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں میں بڑا ڈکیٹ گینگ گرفتار بھاری مقدار میں مال و اسلحہ برآمد

نوشہرہ ورکاں ! اکمل عرف بلا ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار، چار لاکھ روپے نقدی چار موٹر سائیکل اور چار پسٹل 30 بور برآمد ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر اور انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے صحافیوں کو بتایا کہ نوشہرہ ورکاں کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے ڈکیتی راہزنی اور چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ پولیس کے لئے چیلنج بنا ہوا تھا جس پر سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ اور مقامی پولیس کی خصوصی ٹیم نے انتہائی محنت کے بعد ان وارداتوں میں ملوث اکمل عرف بلا ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان اکمل مغل سکنہ عالم چوک خالد محمود گوجر سکنہ ماڑی کوٹ عظمت اکمل شیخ سکنہ محلہ اسلام پورہ ظہیر عباس سکنہ مریدکے اور رانا دلاور سکنہ اولکھ بھائیکے کو گرفتار کرنے کے بعد دوران تفتیش انکے قبضہ سے وارداتوں کے دوران لوٹی ہوئی رقم مبلغ چار لاکھ روپے چار موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ چار پسٹل 30 بور برآمد کر لیا اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے کہا کہ علاقہ میں امن کے قیام اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے امن کے دشمنوں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اس سلسلہ میں مزید جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×