GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

بااثر افراد کا زمین پر قبضہ ، فصل تباہ کر دی تشدد بھی کر ڈالا

نوشہرہ ورکاں: تھانہ تتلے عالی کے گاؤں کوٹ بلال میں بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کے لئے ٹریکٹر چلا کر فصل تباہ کر دی منع کرنے پر خواتین سمیت افراد پر وحشیانہ تشدد بازو اور ٹانگیں توڑ ڈالیں

نواحی گاؤں کوٹ بلال میں قبضہ گروپ کے سرغنہ اشفاق اور خیرات نے اپنے ساتھیوں جنید، خیرات، شہباز، خالد، لیاقت، وحید، بگو ، بلا، عبد السلام، طالب وغیرہ سمیت 25 افراد جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے غریب کسان اصغر کی ملکیتی پانچ اراضی پر قبضہ کے لئے دھاوا بول دیا اور ٹریکٹر چلا کر کھڑی فصل تباہ کر دی اور منع کرنے پر ابو طلحہ اور اس کی عزیزہ سعدیہ بی بی جو اسے چھڑانے آئی تھی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا مضروب پارٹی کے عثمان اصغر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے قبضہ گروپ کے ظالم سے بچاؤ کے لئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی تھی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×