GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

بلیڈ سے خودکشی کی کوشش پولیس جوانوں نے کامیاب کاروائی کر کے ملزم کو زندہ گرفتار کر لیا

نوشہرہ ورکاں ! موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری سے بچنے کے لئے بلیڈ سے خودکشی کی کوشش پولیس جوانوں نے کامیاب کاروائی کر کے ملزم کو زندہ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سٹی نوشہرہ ورکاں کے محلہ رحمانیہ کے رہائشی محمد اشفاق نے اپنی موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ میں حمزہ سکنہ کولووالہ اور عامر شہزاد ورک سکنہ دوبرجی ورکاں کے خلاف درج کروایا جس پر سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم علی حمزہ نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی جو پولیس جوانوں نے ناکام بنا دی اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو زندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے طبی امداد کے بعد حوالات میں بند کر دیا اور ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل چوروں کے گینگ کا سرغنہ اور نشئی کا عادی ہے جو پولیس کو متعدد مقامات میں مطلوب تھا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×