GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان

اسسٹنٹ کمشنر آفس مستونگ بلوچستان میں لیویز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے بنیادی تفتیشی تربیتی ٹرئیننگ کا انعقاد

مستونگ بلوچستان(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)اسسٹنٹ کمشنر آفس مستونگ میں لیویز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے بنیادی تفتیشی تربیتی ٹرئیننگ کا انعقاد ڈی ایس پی نور احمد صاحب کی جانب سے بنیادی تفتیشی ٹرئیننگ کے حوالے سے تفتیشی آفیسران کو کسی بھی کیس کو مضبوطی سے پیش کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اس موقع اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری, ڈی ایس پی نورا احمد صاحب, تحصیلدار مستونگ بلند خان شاہوانی ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل, سمیت دیگر تفتیشی آفیسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آفس مستونگ کے عملہ بھی شریک رہے
اس موقع پر ڈی ایس پی نورا احمد صاحب نے بنیادی تفتیشی ٹرئیننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور تفتیش کی وجہ سے بہت سے ملزمان قانون کے گرفت سے بچ رہے خاص کر ڈرگ مافیا عدم ثبوت اور کمزور تفتیش کی وجہ سے بری پورےہیں انہوں نے شرکاء کو موقع پر ثبوت اکھٹا کرنے کے علاوہ بہت سے معلومات فراہم کی
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری نے ڈی ایس پی نورا احمد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کسی بھی کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیئے بنیاد سے ہی مضبوط شواہد اکھٹا کرنا انتہائی ضروری ہے آج کے سیشن سے مسقبل میں بہت سے فائدے سامنے آئینگے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×