GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ شہر کو خوبصورت رنگ برنگے پھولوں سے سجادیا گیا

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) گوجرانوالہ شہر کو خوبصورت رنگ برنگے پھولوں سے سجادیا گیا ہے،جی ٹی روڈ،پسرور روڈ،سیالکوٹ روڈ اور تمام پارکوں میں شہریوں کو پھولوں کے خوبصورت نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں اور جس سے فضا معطر اور ماحول خوشگوار ہو گیا ہے جو شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔تہذیب یافتہ قومیں اپنی پارکوں اور گرین بیلٹس کی دل و جان سے حفاظت کرتی ہیں پاکستانی قوم کو بھی چاہیئے کہ وہ اُن کی طرح اپنے پیارے ملک کو بھی گندگی،کوڑا کرکٹ،ریپرزوغیرہ سے پاک رکھیں۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس دورہ کے موقع پرعملہ و شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔شہری”مائی کنٹری مائی ہوم“کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے گندگی پھیلانے اور گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے سے باز و ممنوع رہیں کیونکہ ایسا کرنے پر پی ایچ اے ایکٹ کے تحت پہلی بار 5لاکھ جرمانہ اور 6ماہ تک قید جبکہ دوسری بار ایسی خلاف ورزی کرنے پر 10لاکھ جرمانہ اور 1سال تک قیدکی سزا ہو سکتی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×