GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

پٹواری گھر بیٹھے یا کسی ڈیرہ پر بیٹھ کر گرداوری کرنے کے بجائے فیلڈ میں جاکر گرداوری کریں اے سی نوشہرہ ورکاں کے بڑے احکامات

نوشہرہ ورکاں ! اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے ریونیو آفیسران اور پٹواریوں سے گرداوری کی اہمیت کے پیش نظر میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ پٹواری گھر بیٹھے یا کسی ڈیرہ پر بیٹھ کر گرداوری کرنے کے بجائے فیلڈ میں جاکر گرداوری کریں تاکہ کسی زمیندار کی حق تلفی یا کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو،رجسٹرڈ گرداوری کے خانہ نمبر4کی میزان کو صفحہ وار بنائیں تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو فصل کے ساتھ قسم آبپاشی وغیرہ تحریر کریں تاکہ ٹیکس لگانے میں آسانی پیداہو اور ریونیوافسران گرداوری کے کام کی پڑتال کریں،انہوں نے کہاکہ محکمہ مال کے آفیسران و دیگر ملازمین زمینداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،گھر بیٹھے کام کرنے کے بجائے حلقہ میں جاکر حقیقت پر مبنی گرداوری کریں تاکہ کل کوئی مسئلہ یا مشکلات پیش نہ آئیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×