GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

گوجرانوالہ بے نظیر بھٹو کی67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

گوجرانوالہ : عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنے کردار سے عورت کی عظمت کومزید بلند کر دیا اور غریب عوام کیلئے جان دے کر ثابت کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں موجودہ حالات کے تناظر میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت ہی بحرانوں کو ختم کرسکتی ہے ملک کی یوتھ بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیر اعظم بنانے میں اپنا کردار اداکر رہی ہے موجود ہ حکمرانوں نے مافیاز کیخلاف جنگ کو غریب مکاؤ مہم میں تبدیل کر دیاان خیالات کا اظہار پی ایس ایف کی رہنما صباء ملک نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×