GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر متفرق

ٹرائے روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب ہو گیا

گوجرانوالہ:پیسہ انسان کاانسانیات سے بھی گیرادیا

گوجرانوالہ میں ٹرائے روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کا دھندا بے نقاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نایاب شاپنگ سینٹر سیٹلائٹ ٹاؤن میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ خواتین کسٹمرز کو کپڑے چیک کرنے کے لئے اوپر والے پورشن پر بھیجتے تھے جہاں پر cctvکیمرے نصب تھے۔ ویڈیو بنانے کے بعد پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی ، پیسے دینے سے انکار کرنے والی لڑکیوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں ۔ اسی طرح سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائشی لڑکی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ۔

متعلقہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ جنسی مریض ہیں لڑکیوں کو برہنہ دیکھ کر تسکین ملتی تھی ۔

اہل علاقہ نے نایاب شاپنگ سینٹر کے ملزمان کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×