GW TV

Gujranwala Based News

صحت گوجرانوالہ شہر

"پی ایم اے گوجرانوالہ اور گائنی ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال گوجرانوالہ کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر بارے آگاہی واک کا اہتمام”

پاکستان بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے طور پر منایا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور سول ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر ایک آگاہی واک کا اہتمام سول ہسپتال میں کیا۔واک میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ چھاتی کا سرطان ایک موذی مرض ہے اور ہر نو میں سے ایک عورت اسکا شکار ہوسکتی ہے۔پاکستان میں ہر سال تقریبا نوے ہزار خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہیں جن میں سے چالیس ہزار خواتین کے لئے یہ کینسر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عمارہ منصور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عورت خواہ وہ عمر کے کسی بھی حصے میں چھاتی میں گلٹی،درد یا نپلز میں تبدیلی محسوس کرے تو وہ سول ہسپتال کے بریسٹ کلینک یا گائنی ڈیپارٹمنٹ میں اپنا چیک اپ کروا سکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور لاپرواہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ واک میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر زاہد حسین جعفری، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر معروف عزیز خان، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر گلزار احمد، ڈائریکٹر ایڈمن جی ایم سی ڈاکٹر فضل الرحمن،ڈاکٹر اسلم اعوان، ڈاکٹر شازیہ بھٹہ، ڈاکٹر طاہرہ اختر، ڈاکٹر نئیرعمران حیدر، میڈیم شگفتہ بٹ سمیت کثیر تعداد میں ڈاکٹروں اور نرسز نے شرکت کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×