برہان وانی نے 15 سال کی عمر میں قلم چھوڑ کر کشمیر کی آزادی کے لئے بندوق اٹھائی۔
نوشہرہ ورکاں! شہید برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی ایک سالہ مسلسل کرفیو اور بھارتی ظلم و ستم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید بڑھا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ملک محمد ندیم اسلامی جمعیت طلبہ کے رائے راسخ حسن خاں اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے راؤ سبطین علی خان نے برہان مظفر وانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آزادی کا پیغام کو گھر گھر پہنچا دیا انہوں نے صرف 15 سال کی عمر میں قلم چھوڑ کر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف کشمیر کی آزادی کے لئے بندوق اٹھائی اور صرف 21 سال کی عمر میں اپنے حصے کا چراغ جلا کر شہادت کا رتبہ پایا بھارتی قابض فوج برہان وانی کو شہید کرکے جس تحریک کو ختم کرنا چاہتی تھی وہ تحریک آج بھی زندہ ہے۔