GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے’چوہدری محمود بشیر ورک


قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے’چوہدری محمود بشیر ورک
قوم کو ا س سال بھی یوم پاکستان پر کورونا وباء کاچیلنج درپیش ہے’عرفان مظفر چیمہ’حماد ڈار’انجم سہیل بٹ ودیگر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ایم این اے وسابقہ وفاقی وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن قیام پاکستان کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی عظیم اور انتھک جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے، قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے یوم پاکستان کے موقع پر کارکنوں سے دوران گفتگو کیا’اس موقع پر عرفان مظفر چیمہ صدر لائرز ونگ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ’سینئر رہنما مسلم لیگ نون انجم سہیل بٹ’اسامہ نصر وڑائچ نائب صدر ڈویژن گوجرانوالہ’رانا مقصود احمد سابقہ ڈپٹی میئر گوجرانوالہ’سرفراز گل خان سابقہ یو سی چیئرمین شاہین آباد’حماد المروف بٹو ڈار سینئر نائب صدر تحصیل گوجرانوالہ بھی موجود تھے۔آخر میں انہوںنے کہاکہ قوم کو ا س سال بھی یوم پاکستان پر کورونا وباء کاچیلنج درپیش ہے ،ہمیںاتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آزمائش میں ہمیں بطور پاکستانی قوم قربانی، ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اعلی اخلاقی اقدار کو اپنانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن حکومت پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×