GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک و قوم کے مفادمیں فیصلے کرکے عام آدمی کو سر اٹھا کر جینا سکھایا اور چار دہائیوں سے اقتدار پر مسلط لوٹ مار مافیا سے قوم کو نجات دلائی چوہدری محمد صدیق مہر

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) وزیر اعظم عمران خان نے موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی.پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک و قوم کے مفادمیں فیصلے کرکے عام آدمی کو سر اٹھا کر جینا سکھایا اور چار دہائیوں سے اقتدار پر مسلط لوٹ مار مافیا سے قوم کو نجات دلائی تاکہ ملکی وسائل کو عام آدمی کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بلا تفریق و امتیاز خرچ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں نے اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ بری طرح مسترد کر دیا ہے استعفوں کے فلاپ ڈراموں کے بعد عدم اعتماد دعوے بھی ٹھس ہوئے اور شکست کے ڈر سے انکا لانگ مارچ خواب بھی بکھرنے کے قریب ہے۔اب انکی کوئی بھی چال نہیں چلے گی اور نہ ہی عوام مفاد پرست اپوزیشن کے جھانسے میں آئیگی.وزیر اعظم عمران خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور پاکستان انکی زیر قیادت ہی ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچے گا.

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×