GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر کی گورنر اسٹیٹ بینک سے میٹنگ ۔ SME سیکٹر کیلئے روزگار سکیم کے متعلق بات ہوئی ۔

گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں عمر سلیم کی ویڈیولنگ کے ذریعے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر سے حکومت پاکستان کیطرف سے SMEسیکٹر کیلئے روزگار سکیم کے متعلق میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں سینئرنائب صدر عرفان سہیل،سابق رکن مجلس عاملہ وقاص افضل اور پاکستان کے دیگر چیمبرز صدور نے شرکت کی۔
گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس سکیم کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات سمیت مزدور طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سکیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کروائی گئی ہے۔جس کا مقصد صرف اور صرف وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک کے کمزور طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔
صدر چیمبر میاں عمرسلیم اور سینئرنائب صدر عرفان سہیل نے کہاکہ چونکہ گوجرانوالہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا حب ہے یقینا اس سکیم سے گوجرانوالہ کا SMEسیکٹر نہ صرف مضبوط ہوگا بلکہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گوجرانوالہ کےSMEسیکٹر جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کو نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے یہاں کا SMEسیکٹر زبوں حالی کا شکار رہا۔ہم امید کرتے ہیں کہ اس سکیم کے تحت گوجرانوالہ کے SMEسیکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام انڈسٹری متاثر ہوئی لیکن SMEسیکٹر زیادہ متاثر ہوا ہے لہٰذا ہماری گزارش ہے کہ اس سکیم کی شرائط میں مزید آسانی پیدا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے مستفید ہو سکیں۔میٹنگ میں صدر چیمبر نے تجویز پیش کی کہ تمام سٹیٹ بینک کے چیف مینجرز ماہانہ کی بنیاد پر چیمبرز سے میٹنگ کو یقینی بنائیں جس میں تمام بینکوں کے مینجرز بھی موجود ہوں۔صدر چیمبرکی تجویز کی تائید کرتے ہوئے گورنرسٹیٹ بینک نے میٹنگ ماہانہ کی بنیاد پر کرانے کا یقین دلایا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×