GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے وعدے پر تیزی سے عمل پیرا ہے، ایس اے حمید

گوجرانوالہ : سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے وعدے پر تیزی سے عمل پیرا ہے اور اس کیلئے آئی پی پیز سے نیا معاہدہ کیا گیا ہے جس سے بجلی سستی ہوگی،گردشی قرضوں میں کمی آئیگی اور پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت انرجی ٹیرف 25 روپے کی بجائے 14روپے فی یونٹ ہو گا، اس معاہدے سے حکومت کو 700 ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔جبکہ نجی بجلی گھر حکومت کو 104 ارب روپے واپس بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ نے بھاری قرضے لیکر مہنگے ایندھن سولر پاور کے ناکارہ پروجیکٹ لگا کر لوٹ مار کی اور 8گنا مہنگی بجلی بناکر قومی معیشت کو تباہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے1400 ارب روپے کی لاگت سے بھاشا ڈیم،اور4ارب ڈالر سے کوہالہ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاورپروجیکٹ بیک وقت شروع کیے ہیں اور آئی پی پیز سے بھی ٹیرف میں کمی کروائی ہے،جس سے سستی بجلی حاصل ہوگی اور یہ بہت بڑانقلابی اقدام اور عوامی خدمت ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×