GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ متفرق

چوہدری محمود بشیر ورک نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پہنچا دیا

میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی دی ہوئی امانت اسے واپس کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں’گفتگو
گوجرانوالہ( بیورورپورٹ)چوہدری محمود بشیر ورک ایم این اے این اے80سابقہ وفاقی وزیر قانون نے قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے اپنا استعفیٰ صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو جمع کروا دیا ‘میڈیا سے دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ حالات اور قوم کی بہتری کیلئے سلیکٹڈ حکومت سے نجات ضروری ہے، حکومت ملک و قوم پر بوجھ بن چکی ہے اس کو گھر چلے جانا چاہیے، قومی اسمبلی سیٹ سے مستعفی ہوتاہوں، مجھے قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں،پارٹی قیادت کے فیصلوں کامکمل پابند ہوں’میرا جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ جس ملک میں تین دفعہ کے منتخب وزیر اعظم کی تذلیل کی جا رہی ہے، اور اس کو انصاف بھی نہ مل سکے، میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی دی ہوئی امانت اسے واپس کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اور پارٹی کے تمام فیصلوں کا دل و جان سے احترام کرتا ہوں۔آخر میںانہوںنے کہاکہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دیگاوزیر اعظم کی طرف سے مقدمات کے اندراج کا اعلان دراصل انکی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسہ کو سبوتاژکرنے یا پر امن قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو عوام کا سمندر انہیں خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا نواز شریف کا بیانیہ اب22کروڑ عوام کا بیانیہ بن چکا ہے’ پوری قوم میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اورمحترمہ مریم نواز کے ساتھ کھڑی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×