GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

چوہدری قاسم محمود بابا’رانا ابرار کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’فراز احمد پونیہ ایڈووکیٹ

وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے پنجاب بار کونسل کو مزید فعال بنایا جائیگا’ممبران پنجاب بار کونسل کی گفتگو
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)چیئرمین جیورٹس ایسوسی ایشن فراز احمد پونیہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے چوہدری قاسم محمود بابا اور رانا ابراراحمد خاں کو ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل اور حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ‘ان خیالات کااظہار انہوںنے دوران ملاقات کیا’ا س موقع پر خضر حیات سندھو’حمزہ لیاقت’آصف نذیر بسرا’عدنان گجر’مجتبیٰ ذوالفقار سانسی’میاں تمیم’مزمل جنجوعہ’محمد احسان اللہ’علی غفار’شیراز اعوان’ابوسفیان سیف اللہ’شعیب لدھر’ملک علی’عثمان گوندل ایڈووکیٹس بھی موجود تھے’نومنتخب ممبرز پنجاب بار کونسل کہا کہ ہم نے ہمیشہ کالے کوٹ کی عزت و تکریم کے لئے جدوجہد کی ہے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب بار کونسل کو مزید فعال بنایا جائیگا وکلاء کو آئین اور قانون کے مطابق حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑینگے’ انہوں نے کہا کہ ہم فراز احمد پونیہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور انکی پوری ٹیم کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اور محبت و عزت سے نواز کر پنجاب بار کونسل میں اپنے نمائندے منتخب کیے ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×