GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

شہری جعلی بلڈنگ انسپکٹرزکے جھانسے میں نہ آئیں ‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی

نقشہ فیس صرف ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں جمع کروائیں’جہانگیر بٹ
شہری جعلی بلڈنگ انسپکٹرزکے جھانسے میں نہ آئیں ‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانگیر بٹ نے بحکم ایڈمنسٹریٹر ساریہ حیدر کرپٹ اور جعلی بلڈنگ انسپکٹرز کیخلاف کاروائی شروع کر دی ‘حال ہی میں شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شہری کسی نوسر باز کے دھوکے میں نہ آئیں اور اگر کوئی آپ سے نقشہ فیس کی مد میں آپ سے رقم کا مطالبہ کرے تو فورا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے رابطہ کیا جائے ایسے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے اور عنقریب کریک ڈائون کیا جائیگاکیونکہ آج کل بہت سے لوگ جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں لہٰذا نقشہ فیس صرف ٹائون کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کے آفس پانی والی ٹینکی میں جمع کروائیں’آخر میں جہانگیر بٹ نے عوام النا س سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کرپٹ اور نام نہاد جعلی بلڈنگ انسپکٹرز کیخلاف ہمیں آگاہ کریں انشاء اللہ بھرپور قانونی کاروائی کی جائیگی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×