GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

چلڈرن پارک کا اڑتالیس کنال رقبہ سرکارکے نام منتقل

نوشہرہ ورکاں !! چلڈرن پارک کا اڑتالیس کنال رقبہ سرکارکے نام منتقل،ٹاون عملہ نے پیمائش اورنشاندہی کرکے نشانیاں لگا دیں،بتایا گیاہے کہ مسلم لیگی دور حکومت میں بدورتہ روڈ پر چلڈرن پارک کے لیے اڑتالیس کنال رقبہ خریدا گیا اور پارک کے لیے تعمیر کے فنڈز بھی ریلیز کیے گئے لیکن ناگزیز وجوہات کی وجہ سے چلڈرن پارک کی تعیمر کا آغاز نہ ہوسکا اور پارک کے رقبہ کا معاملہ ہائیکورٹ میں چلا گیا لیکن اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال اور انتظامیہ نے عدالت عالیہ میں پارک کی اراضی کے لیے کیس کی پیروی اور مزید فنڈز کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھیں عدالتی فیصلہ کے بعداسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال نے چلڈرن پارک کا 48 کنال رقبہ برائے چلڈرن پارک بنام سرکار منتقل کردیا اورچیف آفیسر کنور عثمان سعید نے ٹاون عملہ کے ہمراہ رقبہ کی پیمائش اور نشاندہی کرکے نشانیاں لگوا دیں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کا کہنا تھا کہ کمشنر گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کے بھرپور تعاون سے چلڈرن پارک کی چاردیواری اور ابتدائی کنسٹریکشن کے لیے کروڑوں روپیے فنڈز کا حصول ممکن ہوا نوشہرہ ورکاں کے عوام اور بچوں کو بہت جلد ایک وسیع سرکاری پبلک پارک کی سہولت میسر ہوگی اسسٹنٹ کمشنر نےاپنے آفس میں ریونیو سٹاف  تحصیلدار حسن اختر ۔نائب تحصیلدار خالد ھمایوں اور دیگر عملہ سے میٹنگ کرتے ہوئے چلڈرن پارک کےزرعی رقبے پر آئندہ کس بھی فصل کی کاشت سے روک دیا

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×